کابل،11اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قبائلی علاقے چارمنگ بابڑہ میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا گیاتھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا یا گیا، دھماکے کے نتیجے میں وہاں سے گزرنیو الی مسافرگاڑی بھی زد میں ا?گئی جس کے نتیجے میں 25مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ ذرائع کے مطابق مرنیوالے اور زخمی عام شہری ہیں۔